ترکی سے 4 ملین 5 لاکھ 66 ہزار ڈالر مالیت کی کیچ اپ برآمد کی گئی

سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران کیچ اپ کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 4.2 فیصد اضافہ

1398643
ترکی سے 4 ملین 5 لاکھ 66 ہزار ڈالر مالیت کی کیچ اپ برآمد کی گئی

ترکی کی بابرکت زمین میں پیدا ہونے والے ٹماٹروں سے تیار شدہ کیچ اپ کی برآمد سے رواں سال کے دوران 4 ملین 5 لاکھ 66 ہزار ڈالر زرِمبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔

اُلُو برآمداتی یونین  سے موصول معلومات کے مطابق سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران کیچ اپ کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مذکورہ سیکٹر کی فرموں نے سب سے زیادہ عراق کے ہاتھ کیچ اپ فروخت کی۔

اس ملک کے لئے کی گئی کیچ اپ کی برآمد سے حاصل شدہ زرِمبادلہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 20.38 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ملین 2 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ کر ایک ملین 5 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

سال کی پہلی تہائی میں کیچ اپ کی برآمدات کا 34 فیصد عراق کو کیا گیا۔

کیچ اپ کی برآمد میں 3 لاکھ 68 ہزار ڈالر کے زرِ مبادلہ کے ساتھ  اسپین دوسرے، 3 لاکھ 44 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی تیسرے اور 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر کے ساتھ برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔

یورپی ممالک میں سے سویڈن کے لئے کیچ اپ کی برآمد سے 2 لاکھ 35 ہزار ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔

رواں سال کی پہلی تہائی میں متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور سعودی عرب کے لئے بھی کیچ اپ کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  


ٹیگز: #کیچ اپ

متعللقہ خبریں