ترکی: کورونا وائرس کے باوجود خشک خوبانی کی برآمد میں اضافہ

ضلع مالاتیا  سے رواں سال کی پہلی تہائی میں 25 ہزار 934 ٹن خشک خوبانی کی برآمد سے تقریباً 69 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا

1392232
ترکی: کورونا وائرس کے باوجود خشک خوبانی کی برآمد میں اضافہ

ترکی کے ضلع مالاتیا  سے رواں سال کی پہلی تہائی میں 25 ہزار 934 ٹن خشک خوبانی کی برآمد سے تقریباً 69 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔

ترکی کے ضلع مالاتیا سے خشک خوبانی کی عالمی ضرورت کے 85 فیصد حصے کو پورا کیا جاتا ہے اور مالاتیا کی خوبانی ضلع آنتیپ کے باکلاوا اور ضلع آئیدن  کی انجیر کے بعد یورپی یونین میں جغرافیائی حوالے کے ساتھ پہچانی جانے والی تیسری چیز ہے۔

مالاتیا کموڈٹی ایکسچینج  کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ رمضان اوزجان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی وباء کے باوجود سال کی پہلی تہائی میں ترکی سے خشک خوبانی کی برآمد کے اعداد و شمار خوش کن ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں 25 ہزار 677 ٹن خشک خوبانی برآمد کی گئی جس سے 63 ملین 9 لاکھ 9 ہزار ڈالر ذرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ رواں سال کی پہلی تہائی میں برآمدات میں اضافہ اہمیت کا حامل اور خوش کن ہے۔



متعللقہ خبریں