ترکی: سال کے پہلے دو ماہ میں 165 ممالک کے لئے ہوم ٹیکسٹائل کی برآمد

رواں سال میں ترکی کی ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 2019 کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں 5.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

1380582
ترکی: سال کے پہلے دو ماہ میں 165 ممالک کے لئے ہوم ٹیکسٹائل کی برآمد

ترکی نے جنوری۔ فروری کے مہینوں میں 165 ممالک کو ہوم ٹیکسٹائل کی برآمد کی۔

اُلوداع برآمدات یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی کی ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 2019 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 5.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال کے جنوری اور فروری کے مہینوں میں ہوم ٹیکسٹائل سیکٹر نے 39 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں اور 2020 کے اسی دورانیے میں برآمدات کی مالیت 41 کروڑ 47 لاکھ 51 ہزار ڈالر رہی۔

سیکٹر نے سب سے زیادہ برآمدات جرمنی کے لئے کیں۔

اس ملک کے لئے ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 9.2 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 51 لاکھ 71 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 7 کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔



متعللقہ خبریں