ترکی سے 69 ممالک کو ٹماٹو پیسٹ کی برآمد

ترکی سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں 69 ممالک کو ٹماٹو پیسٹ برآمد کیا گیا

1379701
ترکی سے 69 ممالک کو ٹماٹو پیسٹ کی برآمد

ترکی نے جنوری اور فروری کے مہینوں میں 69 ممالک کو ٹماٹو پیسٹ برآمد کیا۔

اُلوداع ایکسپورٹ یونین سے موصول معلومات کے مطابق ترکی میں پیدا کئے جانے والے ٹماٹروں  سے تیار کردہ ٹماٹو پیسٹ کی برآمد میں سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مذکورہ 2 ماہ کے دورانیے میں ترکی سے 69 ممالک کو 26 ملین 6 لاکھ 31 ہزار ڈالر مالیت  کا ٹماٹو پیسٹ برآمد کیا گیا۔

ان ممالک میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 17 کروڑ 8 لاکھ 95 ہزار ڈالرکی برآمد کے ساتھ عراق پہلے نمبر پر رہا۔

عراق کے بعد سب سے زیادہ برآمد جاپان کو کی گئی۔

64 فیصد اضافے سے 9 لاکھ 47 ہزار ڈالر برآمد کے ساتھ جرمنی تیسرے اورایک کروڑ 3 لاکھ 26 ہزار ڈالر برآمد کے ساتھ سعودی عرب چوتھے نمبر پر رہا۔

ہالینڈ کے لئے ٹماٹو پیسٹ کی برآمد کا 11 ہزار ڈالر سے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچنا مرکزِ توجہ بنا۔

علاوہ ازیں گذشتہ سال کی صفر برآمد والے ممالک یعنی اٹلی کو 95 ہزار، پاکستان کو 32 ہزار، فن لینڈ کو 18 ہزار اور یوکرائن کو 3 ہزارڈالر مالیت کے ٹماٹو پیسٹ کی برآمد کی گئی۔



متعللقہ خبریں