امریکہ نے ایران پر مزید سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئی پابندیاں کس نوعیت کی ہوں گی

1338346
امریکہ نے ایران پر مزید سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئی پابندیاں کس نوعیت کی ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے حملے میں کسی امریکی کونقصان نہیں ہوا، اس حملے میں امریکی فوجی محفوظ ہیں البتہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی دہشت گردی، قتل اور فساد کی پالیسی برداشت نہیں کی جائےگی، ایران پرنئی اورسخت معاشی پابندیاں عائد کریں گے، امریکی افواج ہرقسم کےحالات کے لئے تیار ہے، امریکہ خودمختارہے ہمیں مشرق وسطیٰ کےتیل کی ضرورت نہیں، ہمارے میزائل طاقتور اور انتہائی تباہ کن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یمن، لبنان ،افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی، ایران نے حالیہ دنوں میں 2 امریکی ڈرون بھی تباہ کیے، ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے، میرے صدر ہوتے ہوئے ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا۔

 



متعللقہ خبریں