پینشن اصلاحات پر ٹس سے مس نہیں ہوں گا: ماکروں

گزشتہ  روز صدر امانویل ماکروں کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ  صدر  اس پروگرام کو منسوخ تو نہیں کریں گے تاہم وہ اسے مزید بہتر بنانے پر آمادہ ہیں

1325855
پینشن اصلاحات پر ٹس سے مس نہیں ہوں گا: ماکروں

فرانس کے سرکاری پینشن نظام میں حکومتی اصلاحات کے پروگرام کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

گزشتہ  روز صدر امانویل ماکروں کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ  صدر  اس پروگرام کو منسوخ تو نہیں کریں گے تاہم وہ اسے مزید بہتر بنانے پر آمادہ ہیں۔

 ان اصلاحات کی ملک بھر میں کارکنوں کی ٹریڈ یونینوں کی طرف سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

 انہی اصلاحات کے خلاف فرانس میں لاکھوں کارکنوں کی ہڑتال بھی تقریباﹰ دو ہفتوں سے جاری ہے۔



متعللقہ خبریں