احتجاجی مظاہروں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، وزیر اعظم عراق

بہت سارے ممالک اور قومی  غیر ملکی ترقیاتی منصوبوں پر کام   کرنے والی فرمیں عراق کے حالات سے سخت بے چینی محسوس کرتی ہیں

1299749
احتجاجی مظاہروں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، وزیر اعظم عراق

عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  کا کہنا ہے کہ  ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے  احتجاجی مظاہروں نے ملکی  معیشت کو تباہ کر دیا ہے   لہذااب حالات ِ زندگی معمول پر آنے چاہییں۔

عبدالمہدی نے ایک تحریری اعلان میں  کہا ہے کہ "مظاہرین نے  اپنے اہداف کی اکثریت کو پا لیا ہے حکومت اپنے  امور اور پالیسیوں پر نظر ثانی  کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔  مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنے والے بہت سارے فیصلے  لیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہروں کی بنا پر ملک کو کروڑوں دینا ر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے  ،  بہت سارے ممالک اور قومی  غیر ملکی ترقیاتی منصوبوں پر کام   کرنے والی فرمیں عراق کے حالات سے سخت بے چینی محسوس کرتی ہیں۔

تیل کو کنووں کو سبو تاژ کرنے کی دھمکیاں،  بندگارہوں کو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی اور تجارتی مال  کے ملک میں داخلے  کی راہ میں خلل   سے نرخوں  میں اضافہ ہونے پر زور دینے والے عبدالمہدی نے  حالات کو معمول پر لائے جانے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی عوام بیروزگاری، بد عنوانی اور سرکاری خدمات کی کمیابی کے خلاف  کئی دنوں سے مل گیر مظاہرے کر رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں