RDIF نے اپنا پہلا بیرون ملک نمائندہ دفتر سعودی عرب میں کھول لیا

روس بلاواسطہ سرمایہ کاری فنڈ RDIF نے اپنا پہلا بیرون ملک نمائندہ دفتر سعودی عرب میں کھول لیا ہے

1284586
RDIF نے اپنا پہلا بیرون ملک نمائندہ دفتر سعودی عرب میں کھول لیا

روس بلاواسطہ سرمایہ کاری فنڈ RDIF نے اپنا پہلا بیرون ملک نمائندہ دفتر سعودی عرب میں کھول لیا ہے۔

RDIFکی طرف سے جاری کردہ اور روس کی خبر رساں ایجنسی  سپٹنک  انٹرنیشنل میں  شائع ہونے والے تحریری بیان میں بیرون ملک نمائندہ دفتر سعودی عرب میں قائم کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ دفتر کا کام، پہلے سے طے شدہ سمجھوتوں  کے دائرہ کار میں اور سعودی ساجھے داروں کے ساتھ مل کر قائم کئے گئے پلیٹ فورموں  کے ذریعے چلایا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے روس۔سعودی عرب فنڈ کی تشکیل  کا احتمال بھی زیرِ غور ہے۔

واضح رہے کہ  RDIFکی طرف سے یہ قدم روس کے صدر ولادی میر پوتن کے رواں مہینے میں متوقع دورہ سعودی عرب سے پہلے اٹھایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں