ترک معیشت میں اہم سطح کی بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف

ترک لیرے کےقدر میں بہتری آئی ہے اور کرنٹ خسارے میں غیر معمولی سطح  کی بحالی  دیکھنے میں آئی ہے

1275345
ترک معیشت میں اہم سطح کی بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ ترک معیشت میں امسال کساد بازاری متوقع نہیں ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ جائزاتی رپورٹ  میں واضح کیا گیا ہے کہ  ترک معیشت  نے حالیہ برسوں میں اہم سطح کی پیش رفت حاصل کی ہے وسیع پیمانے کی ماکرو۔اقتصادی اور تعمیری اصلاحات  نے شرح نمو میں معاونت فراہم کی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ  ترک لیرے کےقدر میں بہتری آئی ہے اور کرنٹ خسارے میں غیر معمولی سطح  کی بحالی  دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ میں اس طرف اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ تعمیری اصلاحات،  مزید ترقی کے لیے کامیابی اور اقتصادی دھچکوں کے خلاف  مزاحمت میں اضافہ کریں گی، موجودہ مثبت منڈی حساسیت  اصلاحات پر عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک اہم موقع  ہیں۔

ترک معیشت کے دوبارہ بہتری کی جانب مائل ہونے اور حوصلہ افزااقدامات   کے اس میں معاون ہونے کی توضیح کرنے والی  رپورٹ میں واضح کیا  گیا ہے کہ مثبت ٹورزم سیزن اور درآمدات میں کمی نے  ملکی معیشت میں توازن قائم کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک لیرے میں استحکام اور مثبت بنیادی اثرات نے افراط ِ زر کی شرح  میں گراوٹ لائی ہے ، جس نے سینٹرل بینک کو شرح سود میں کمی لانے کا موقع فراہم کیا ہے اور ترکی میں افراطِ زر کی  شرح آئندہ کے مہینوں میں اکائی کے ہندسے تک گر سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں