پیٹرول کی پیداوار کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا: پرنس عبدالعزیز

"سعودی آرمکو" کے دو آئل فیلڈز پر مسلح ڈرون حملوں کی وجہ سے، پیٹرول کی پیداوار کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا: وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز بن سلمان

1269621
پیٹرول کی پیداوار کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا: پرنس عبدالعزیز

سعودی عرب کے وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز بن سلمان نے، کل سرکاری پیٹرول کمپنی "سعودی آرمکو" کے دو آئل فیلڈز پر مسلح ڈرون حملوں کی وجہ سے، پیٹرول کی پیداوار کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کل،سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے لئے جاری کردہ بیان میں وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی آرامکو کی بکیاک اور ہریاس نامی دو آئل فیلڈز  میں پیداوار کو عارضی طور پر روک دیا جائے گا اور پیداواری نقصان کو اسٹاک سے پورا کیا جائے گا۔

بن سلمان نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دھماکوں کی وجہ سے 5.7 ملین بیرل خام پیٹرول یعنی کمپنی کی یومیہ پیدوار کی  تقریباً 50 فیصد رسد رک گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ حملے یومیہ تقریباً 2 بلین بیرل مکعب فٹ پیٹرول گیس APG کی پیداوار  بھی بند ہونے کا سبب بنے ہیں جس کے نتیجے میں قدرتی گیس کی فراہمی میں بھی تقریباً 50 فیصد کمی آئی ہے۔

بن سلمان نے کہا ہے کہ حملے کی وجہ سے داخلی منڈی میں ایندھن کے مسائل کا سامنا نہیں ہو گا۔ مزید یہ کہ آئل فیلڈز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری پیٹرول کمپنی "سعودی آرامکو" کی 2 آئل فیلڈز  پر کل مسلح ڈرون حملے کے نتیجے میں فیکٹریوں میں آگ لگ گئی تھی۔

حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ کسی فریق کو حملے کا قصوروار ٹھہرائے جانے سے قبل حوثیوں نے جاری کردہ تحریری بیان میں حملہ ان کی طرف سے کئے جانے کا اشارہ دیا  تھا۔



متعللقہ خبریں