تائیوان کو F-16طیاروں کی فراہمی،امریکہ نے منظوری دے دی

امریکہ کی دفاعی سلامتی  کی ایجنسی نے اس معاہدے سے متعلق کانگریس کو  آگاہ کر دیا ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ تائیوان کو 66 لڑاکا طیاروں سمیت 75 جنرل الیکٹرک انجن اور دیگر نظام دینے   کا فیصلہ کیا گیا ہے

1255792
تائیوان کو F-16طیاروں کی فراہمی،امریکہ نے منظوری دے دی

امریکی محکمہ خارجہ نے 8 ارب ڈالر کے F-16 طیاروں کی تائیوان کو ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ کی دفاعی سلامتی  کی ایجنسی نے اس معاہدے سے متعلق کانگریس کو  آگاہ کر دیا ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ تائیوان کو 66 لڑاکا طیاروں سمیت 75 جنرل الیکٹرک انجن اور دیگر نظام دینے   کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ تائیوان سے معاہدہ امریکی مفاد میں ہے جو تائیوان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

امریکہ اور تائیوان کے درمیان لڑاکا طیاروں کے ممکنہ معاہدے کی خبریں سامنے آنے پر چین کی جانب سے پہلے ہی مذمتی بیانات سامنے آچکے ہیں۔

چین نے خبردار کیا تھا کہ وہ جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

امریکہ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین جم رش نے تائیوان کو لوک ہیڈ مارٹن کمپنی کے تیار کردہ ایف سولہ طیاروں کے مجوزہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان پر چین کی جانب سے خاصا دباؤ ہے اور ایف سولہ طیارے تائیوان کی خود مختار فضائی حدود کے دفاع کی صلاحیت کو مضبوط کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں