مشنری سیکٹر میں ترکی کی برآمدات 10.3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

ماہِ جولائی میں ملک کی مشین انڈسٹری کی برآمدات ڈیڑھ بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں اور ان برآمدات سے سال کے 7 مہینوں کے دوران برآمدات کی کُل مالیت 10.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی: قُتلو کھارا ولی اولو

1249413
مشنری سیکٹر میں ترکی کی برآمدات 10.3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

مشنری کے سیکٹر میں ترکی کی برآمدات سال کے 7  مہینوں میں 10.3 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

مشنری برآمدات یونین کے سربراہ قُتلو کھارا ولی اولو نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ماہِ جولائی میں ملک کی مشین انڈسٹری کی برآمدات ڈیڑھ بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں اور ان برآمدات سے سال کے 7 مہینوں کے دوران برآمدات کی کُل مالیت 10.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

کھارا ولی اولو کے مطابق سیکٹر کی اہم برآمداتی منڈیوں میں امریکہ، فرانس، اسپین اور روس سرفہرست رہے۔

سیکٹر کے حالیہ 12 مہینوں  میں کُل برآمدات اس سے قبل کے اسی دورانیے کے مقابلے میں6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 17.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مشنری برآمدات یونین کے سربراہ قُتلو کھارا ولی اولو نے کہا ہے کہ برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ تعمیراتی  اور کان کنی کی مشنری، زرعی و جنگلاتی مشنری اور ٹیکسٹائل و ریڈی میڈ گارمنٹس  کی مشنری  کی برآمد میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں