سعودی عرب اورعرب امارات کو اسلحہ نہیں ملے گا:اطالوی کمپنی

درمیانی اور طویل مسافت کے بلاسٹک میزائل بنانے والی  کمپنی RVM نے ایک خط کے ذریعے مطلع کیا  کہ ہمارے میزائلوں کو یمن کی خانہ جنگی میں استعمال  کیا گیا ہے جس  کے جواز میں  یہ  سودا  فی الوقت   موخر   ہے

1246631
سعودی عرب اورعرب امارات کو اسلحہ نہیں ملے گا:اطالوی کمپنی

اطالوی  کمپنی RVM نے سعودی  عرب اور متحدہ عرب امارات کو  اسلحے کی  فروخت روک دی ہے ۔

 اطالوی  پریس کے مطابق ،  درمیانی اور طویل مسافت کے بلاسٹک میزائل بنانے والی  کمپنی RVMنے  ایک خط کے ذریعے   مطلع کیا  کہ   ہمارے میزائلوں کو یمن کی خانہ جنگی میں استعمال  کیا گیا ہے جس  کے جواز میں  یہ  سودا  فی الوقت   موخر   ہے ۔

 کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  ہم اطالوی پارلیمان  اور  حکومت کے سیاسی ارادے کا احترام  کرتےہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو  یہ میزائل اور ان کے فاضل  پرزہ جات  کی فراہمی کے  لائسنسوں  کو 18 ماہ کےلیے  موخر کر رہے ہیں۔

اطالوی پارلیمان نے  26 جون    کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کو  اسلحے کی برآمدات روکنے   کا قانون منظور کیا تھا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں