امریکہ نے محصولات بڑھائے تو یورپ بھی جواب دےگا: یورپی کمشنر تجارت

یورپی یونین کے تجارتی سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ  ان کی گاڑیوں پر محصولات  میں اضافہ کرے گا تو امریکی اشیا٫ پر بھی 35 ارب یورو کے اضافی ٹیکس  لگائے جائیں گے

1241396
امریکہ نے محصولات بڑھائے تو یورپ بھی جواب دےگا: یورپی کمشنر تجارت

یورپی یونین کے تجارتی سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ  ان کی گاڑیوں پر محصولات  میں اضافہ کرے گا تو امریکی اشیا٫ پر بھی 35 ارب یورو کے اضافی ٹیکس  لگائے جائیں گے۔

خبر کے مطابق، یورپی یونین کی کمشنر  برائے تجارت سیسیلیا مالمسٹروم کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان محدود تجارتی معاہدے کا منصوبہ اب بھی برقرار ہے۔

یورپی کمشنر برائے تجارت سیسیلیا مالم اسٹروم
یورپی کمشنر برائے تجارت سیسیلیا مالم اسٹروم

 

 بیان میں ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی چین سے تجارتی جنگ توجہ کا مرکز ہے مگر بحراوقیانوس کے پار بھی کشیدگی موجود ہے۔

انہوں نے یورپی پارلیمانی  کمیٹی  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  یک طرفہ  تجارت، کوٹہ یا بر آمدی رکاوٹیں برداشت نہیں کریں گے اور اگر  محصولات لگائے گئے تو ہمارے پاس بھی حساب برابر کرنے کا اختیار ہے۔

کمشنر تجارت کا کہنا تھا کہ ہم گاڑیوں اور ان  کے پرزوں پر اب تک ٹیکس عائد نہ کرنے کے امریکی فیصلے کو خوش آئند سمجھتے ہیں تاہم ،یورپی گاڑیوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینا  ایک  بے تکا بیان  ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی گاڑیوں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی درآمدات پر محصولات  عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔

 

 



متعللقہ خبریں