لبنان: متنازعہ بجٹ منظور،سخت اقدامات کا امکان

لبنانی حکومت نے سال 2019 کے دوران سخت  کفایتی  اقدامات کی منظوری دے دی ہے جس کےلیے 83 قانون سازوں نے ان اقدامات کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 18نے اس کی مخالفت کی

1239219
لبنان: متنازعہ بجٹ منظور،سخت اقدامات کا امکان

لبنانی حکومت نے سال 2019 کے دوران سخت  کفایتی  اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 83 قانون سازوں نے ان اقدامات کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 18نے اس کی مخالفت کی۔

خبر  کے مطابق، کابینہ کی طرف سے دو ماہ قبل بجٹ کی منظوری دینے کے بعد پارلیمان نے اسے منظور کیا ہے۔

واضح رہے کہ  لبنان کو شدید مالیاتی مسائل کا سامنا ہے اور اس کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جن کے حکومتی قرضے بہت زیادہ ہیں۔


ٹیگز: #بجٹ , #لبنان

متعللقہ خبریں