ہم مختصر مدت کے فوائد کے لئے اپنا مستقبل قربان نہیں کر سکتے: رخسار پیک جان

تجارت ممالک کی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتی ہے، تجارت کو محدود کرنے والے حفاظتی اقدامات، تجارتی تناو میں اضافے اور جامع و مستحکم ترقی جیسے موضوعات پر سنجیدہ سطح کے خطرات پیدا کر ر ہے ہیں: رخسار پیک جان

1215278
ہم مختصر مدت کے فوائد کے لئے اپنا مستقبل قربان نہیں کر سکتے: رخسار پیک جان

جاپان میں جاری جی۔20 اجلاسوں میں شریک ترکی کی وزیر تجارت رخسار پیک جان نے تحفظ تجارت پالیسیوں کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "تجارت ممالک کی ترقی کے لئے انجن کا کردار ادا کرتی ہے"۔

رخسار پیک جان نے جاپان کے شہر ٹسوکوبا  میں منعقدہ جی۔20 تجارت و ڈیجیٹل اکانومی وزراء اجلاس کی دوسرے دن کی نشست میں شرکت کی  اور اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تجارت ممالک کی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت کو محدود کرنے والے حفاظتی اقدامات ، تجارتی تناو  میں اضافے اور جامع و مستحکم ترقی  جیسے موضوعات پر سنجیدہ سطح کے خطرات پیدا کر ر ہے ہیں۔

پیک جان نے کہا  ہے کہ آزاد، اصولی اور کثیر الفریقی تجارتی نظام تجارتی فوائد کے حصول کی اوّلین شرط ہے۔ پالیسی میکروں کا بعض مختصر مدت  کے مسائل کے مقابل حفاظتی اقدامات اختیارکرنا ایک قابل فہم صورتحال ہے لیکن  یہ حفاظتی اقدامات گلوبل رسد  زنجیروں کو خراب کرنے اور سسٹم پر اعتماد کو کم کرنے والی تحفظ تجارت پالیسیوں کی راہ ہموار کر رہے ہیں لہٰذا ہمیں عقلمندانہ فیصلے کرنا چاہئیں۔ ہم مختصر مدت کے فوائد کے لئے اپنا مستقبل قربان نہیں کر سکتے۔



متعللقہ خبریں