عالمی تجارت میں مندی کے باوجود ترکی کی برآمدات نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں: رخسار پیک جان

مئی کی برآمدات  بھی گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں  11.46 فیصد اضافے کے ساتھ 16 بلین 813 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو جمہوریہ ترکی کی تارِیخ کی بلند ترین برآمداتی  سطح ہے: وزیر تجارت رخسار پیک جان

1213100
عالمی تجارت میں مندی کے باوجود ترکی کی برآمدات نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں: رخسار پیک جان

ترکی کی ماہِ مئی کی برآمدات ملکی تاریخ  کی ماہانہ برآمدات کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

وزیر تجارت رخسار پیک جان نے جاری کردہ تحریری  بیان میں ماہِ مئی کی خارجہ برآمدات کے اعداد و شمار کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں مندی کے باوجود ترکی کی برآمدات ہر نئے مہینے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ ماہِ مئی  میں بھی ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مئی کی برآمدات  بھی گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں  11.46 فیصد اضافے کے ساتھ 16 بلین 813 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو جمہوریہ ترکی کی تارِیخ کی بلند ترین برآمداتی  سطح ہے۔

وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ سال 2019 کے پہلے 5 ماہ کے دوران برآمدات 5.37 فیصد اضافے کے ساتھ 76.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ درآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 19.85 فیصد کم ہو کر 18 بلین 588 ملین ڈالر  ہو گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں