ملکی معاشی حالت ٹھیک نہیں: ایرانی رہنماوں کا اعتراف

ایران کے مذہبی   رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر روحانی نے ملک میں جاری اقتصادی بحران اور کرنسی کی  قدر میں کمی  کے بعد ملک کو درپیش معاشی مشکلات کااعتراف کیا ہے

1167892
ملکی معاشی حالت ٹھیک نہیں: ایرانی رہنماوں کا اعتراف

ایران کے مذہبی   رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں جاری اقتصادی بحران اور کرنسی کی  قدر میں کمی  کے بعد ملک کو درپیش معاشی مشکلات کااعتراف کیا ہے۔

 انہوں نے حکومت پر پیداوار بڑھانے پر زور دیا تاکہ عالمی اور امریکی پابندیوں کےباعث ایران کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

خبر  مطابق  جشن نوروز کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ آی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےجوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

 امریکہ کی طرف سے ایران پر سابقہ پابندیوں کی بحالی نے ایران کی اقتصادی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔

 آیت اللہ کا کہنا تھاکہ ایرانی کرنسی کی قیمت میں کمی معاشی مسائل میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی پیداوار میں اضافےکے لیے اقدامات کرے۔

دوسری جانب  ایران کےصدر حسن روحانی نے بھی ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کا اعتراف کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اقتصادی بحران کی وجہ بیرونی عوامل بالخصوص امریکی پابندیاں ہیں۔

صدر روحانی نے ملک کی تمام سیاسی قوتوں پر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور غیرملکی دشمنوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2015 میں ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنےکے بعد ایران سے اٹھائی گئی اقتصادی پابندیاں دوبارہ عائد کردی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں