سال 2019 میں ہمارا ترقی کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد  کے لگ بھگ ہے: لی کچیانگ

ترقی کی یہ شرح ملکی اور بین الاقوامی توقعات کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان یہ کافی حد تک بلند شرح ہے: وزیر اعظم لی کچیانگ

1157197
سال 2019 میں ہمارا ترقی کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد  کے لگ بھگ ہے: لی کچیانگ

چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ  نے کہا ہے کہ سال 2019 میں ہمارا ترقی کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد  کے لگ بھگ ہے۔

چائنہ نیشنل پیپلز کانگریس کی 13 ویں ٹرم کے دوسرے سالانہ جنرل کمیٹی اجلاس کا افتتاح دارالحکومت بیجنگ کے گرینڈ پیپلز ہال میں ہوا ۔

افتتاحی اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کچیانگ اور ملک بھر سے آنے والے 2 ہزار 956 ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم لی نے  حکومتی رپورٹ پیش کی اور سال 2019 میں اقتصادیات، فنانس، غربت کے خاتمے کے لئے روزگار اور سالانہ دفاعی ضروریات سے متعلق بجٹ کے لئے حکومتی روڈ میپ کا اعلان کیا۔

لی نے کہا ہے کہ ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے سال 2019 میں اپنی اقتصادی و سماجی ترقی  کے اہداف کا تعین کیا ہے۔ رواں سال میں ہمارا ترقی کا ہدف 6 سے 6.5 فیصد کے درمیان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی یہ شرح ملکی اور بین الاقوامی توقعات کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان یہ کافی حد تک بلند شرح ہے۔



متعللقہ خبریں