صنعت کار وجے مالیہ پرجعلسازی کا الزام،بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ ساجد جاوید نے  بتایا کہ مالیہ  پر  بھارتی حکومت نے  مالی جعلسازی   اور   کالے دھن کی نقل و حرکت  میں  ملوث ہونے  کے ثبوت ہمیں پیش کیے ہیں جن کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے

1138859
صنعت کار وجے مالیہ پرجعلسازی کا الزام،بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

برطانیہ  نے  مالی بے قاعدگیوں   اور جعلسازی میں ملوث بھارتی نژاد   وجے مالیہ  کو  بھارت بھجوانے  کا فیصلہ کیا ہے ۔

 وزیر داخلہ ساجد جاوید نے  بتایا کہ مالیہ  پر  بھارتی حکومت نے  مالی جعلسازی   اور   کالے دھن کی نقل و حرکت  میں  ملوث ہونے  کے ثبوت ہمیں پیش کیے ہیں جن کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وجے مالیہ کو  2017 میں لندن پولیس نے  حراست  میں لیا تھا جس پر  لندن ہی کی  عدالت میں  مقدمہ  زیر سماعت تھا ۔

 وجے مالیہ بھارتی کاروباری  دنیا   کے ایک معتبر نام ہیں  جن کا تجارتی دائرہ ، شراب سازی ، تعمیرات،جائیداد اور زرعی شعبوں  تک پھیلا ہوا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں