چینی اور امریکی حکام کی تجارتی امور کے حوالے سے بات چیت

اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں نئے اقدامات کے حوالے سے روڈ  میپ اور شیڈول کو آگے بڑھانے کے معاملات پر غور

1104537
چینی اور امریکی حکام کی تجارتی امور کے حوالے سے بات چیت

چینی نائب وزیر اعظم لیو ہی نے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منونچن  اور تجارتی امور کے نمائندے رابرٹ لائٹ ہزر سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

چینی وزارت کامرس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات چیت میں چینی اور امریکی صدور کی جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے دوران سائڈ لائن پر ملاقات میں طے پانے والی مطابقت پر عمل درآمد   پر غور کیا گیا  اور  اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں نئے اقدامات کے حوالے سے روڈ  میپ اور شیڈول کو آگے بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ ۔ شی ملاقات میں دونوں  ملکوں نے 90 روز تک کسی نئی کسٹم ڈیوٹیوں  کا اطلاق نہ کرنے کے معاملے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں