مونٹی نیگرو نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا
مونٹی نیگرو کی حکومت نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے جس کی شرائط خبر میں وضع کر دی گئی ہیں
مونٹی نیگرو اپنے ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کرنےکے لیے غیر ملکیوں کو شہریت دے گا۔
اس نئے قانون کو اقتصادی شہریت کا نام دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہوگا اور جس سے تقریباً 2 ہزار غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس سلسلے میں حکومت نے تین سالہ پروگرام جاری کر دیاہے جس کی شرائط بھی وضع کر دی گئی ہیں۔
شرائط کے تحت سیاحتی اور ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں افراد کو ساڑھے 4 لاکھ یورو ،وسطی علاقوں میں ڈھائی لاکھ جبکہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں 1 لاکھ یورو جمع کروانے ہونگے۔
نائب وزیراعظم میلوتین سیموویچ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رغبت دلانا ہے تاکہ معیشت فروغ پا سکے ۔
متعللقہ خبریں
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی
ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مثبت" کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے