پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی نازک موڑ پر ہے، آئی ایم ایف

معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے

1063128
پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی نازک موڑ پر ہے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ  معاشی صورتحال انتہائی خستہ ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکراتی  عمل پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کی معاشی صورتحال تشویش  ناک لہذا معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے وفد نے توانائی، پیٹرولیم، خزانہ اور اقتصادی امور کے حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں ٹیکسوں کی شرح  اور  محصولات میں اضافے سمیت نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز پیش کی  گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں