ترکی موسم خزاں  میں شمالی بحرِ روم میں ڈرلنگ کا کام شروع کر دے گا: میولود چاوش اولو

ہم نے پلیٹ فورم بنا لیا ہے اور ڈرلنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں، ہماری وزارت توانائی اس کی تیاریاں  کر رہی ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1042706
ترکی موسم خزاں  میں شمالی بحرِ روم میں ڈرلنگ کا کام شروع کر دے گا: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی موسم خزاں  میں شمالی بحرِ روم میں ڈرلنگ کا کام شروع کر دے گا۔

میولود چاوش اولو نے انقرہ کے دورے پر تشریف لانے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ قدرت اوزیر سائے کے ساتھ وزارت خارجہ کی سرکاری ریذیڈینسی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس سوال کے جواب میں کہ ترکی شمالی بحرِ روم میں ہائیڈرو کاربن کی تلاش کا کام کب شروع کرے گا؟ چاوش اولو نے کہا کہ " مشرقی بحرِ روم میں ترکی کا اقتصادی  علاقہ موجود ہے۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کا بھی برّ اعظمی آ بی حصہ اور کھلے پانی موجود ہیں۔ ہم ان دونوں کے تحفظ کے لئے اور شمالی قبرصی ترکی جمہوریہ کے مطالبے پر بھی ہمیشہ ضروری اقدامات کرتے رہے ہیں  اور ان حفاظتی اقدامات کو اختیار کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے اب سے قبل اس علاقے میں ڈرلنگ کی بعض کاروائیوں کو روکا ہے لیکن اب ہم نے بھی پلیٹ فورم بنا لیا ہے  اور ڈرلنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں ہماری وزارت توانائی اس کی تیاریاں  کر رہی ہے۔ خاص طور پر ہمارے وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے اس پلیٹ فورم کے حصول کے لئے بہت کوشش کی  اور ضروری تیاریاں کیں۔ موسم خزاں میں ہم ڈرلنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ ترکی نے مشرقی بحرِ روم میں ڈرلنگ کرنے والے ممالک کی شرکت سے یورپی یونین اور ضامن ملک یونان  کے ساتھ بھی موضوع سے متعلق مذاکرات کئے ہیں اور آج میں ازمیر میں یونان کے وزیر خارجہ نکوس کوجیاس کے ساتھ بھی ملاقات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مسئلہ قبرص سمیت بعض موضوعات پر کوجیاس کے ساتھ غیر سرکاری طور پر وقتاً فوقتاً بات کی ہے اور کل کی ملاقات میں بھی ان مسائل پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں