ترکی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، وزیر خزانہ

اط زر  کے خلاف اجتماعی طور پر جدوجہد  کے  لیے تمام تر متعلقہ اداروں لازمی اقدامات اٹھا رہے ہیں

1042184
ترکی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، وزیر خزانہ

وزیرِ خزانہ بیرات البائراک  کا کہنا ہے کہ ترک سنٹرل بینک  کئی ایک ملکوں  کے سنٹرل بینکوں سے کہیں زیادہ خود مختار ہے۔

جناب  البائراک نے روئٹرز  خبری ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ زر مبادلہ   کے ساتھ قرضے لینے  کی حد بندی   سے زرمبادلہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ میں  کمی  واقع ہو گی، یہ  پیش رفت افراطِ زر میں بہتری اور ملکی معیشت میں صحت مندانہ  بہتری آنے کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں  نے بتایا کہ افراط زر  کے خلاف اجتماعی طور پر جدوجہد  کے  لیے تمام تر متعلقہ اداروں لازمی اقدامات اٹھا رہے ہیں صوابدید  فنڈ ز کے حوالے سے بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

البائراک نے واضح کیاکہ ترکی  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ   سے قرضے   لینے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں رکھتا، ہم اس وقت ملک میں  بیرونی سرمایہ کاری   کے عمل میں تیزی لانے  کے  لیے مثبت اقدامات اٹھا رہے ہیں،  دوسری جانب  امریکہ کے ساتھ فوجی تعاون  پہلے کی طرح جاری ہے اور اس ملک کے ساتھ ہماری سٹریٹیجک شراکت داری بدستور قائم رہے گی۔



متعللقہ خبریں