گوگل پر یورپی یونین نے 4٫3 ارب ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا

مایہ ناز  کمپنی گوگل کو یورپی یونین کی طرف سے 4 اعشاریہ 3 ارب یورو کا جرمانہ کر دیا گیا ہے

1014887
گوگل پر یورپی یونین نے 4٫3 ارب ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا

مایہ ناز  کمپنی گوگل کو یورپی یونین کی طرف سے 4 اعشاریہ 3 ارب یورو کا جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

گوگل کو یہ جرمانہ اس کی طرف سے اپنے کاروباری غلبے کو غلط استعمال کرنے اور اینڈروئڈ موبائل فون سسٹم کے حریف اداروں کے خلاف اقدامات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

 یورپی یونین کی صحت مند کاروباری مقابلے سے متعلقہ امور کی نگران کمشنر مارگریٹے ویسٹاگر نے کل رات گئے امریکہ  میں گوگل کے سربراہ سندر پچائی سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی تھی جس دوران پچائی کو یورپی یونین کے اس ممکنہ فیصلے سے تنبیہی طور پر قبل از وقت آگاہ بھی کر دیا گیا۔

 گوگل کو کیے جانے والے اس جرمانے کی وجہ سے امریکہ  اور یورپی یونین کے مابین پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں