چینی برآمدات پر امریکی محصولات ،چین نے بھی جواب میں ٹیکس بڑھا دیا

چینی برآمدات پر نئے امریکی  محصولات کے بعد چینی حکومت نے بھی ملک میں امریکی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر دی ہیں

1007113
چینی برآمدات پر امریکی محصولات ،چین نے بھی جواب میں ٹیکس بڑھا دیا

چینی برآمدات پر نئے امریکی  محصولات کے بعد چینی حکومت نے بھی ملک میں امریکی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر دی ہیں۔

 امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر آج  سے34 ارب ڈالر کی اضافی محصولات عائد کر دی ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق، امریکی محصولات کے جواب میں بیجنگ حکومت نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر محصولات کا نفاذ کر دیا ہے۔

 امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر چینی مصنوعات پر مزید 16 ارب کی محصولات اگلے دو ہفتوں میں عائد کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ  امریکہ  دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر چین آتا ہے۔



متعللقہ خبریں