ترکی کا زیتون کا تیل 113 ممالک کے دسترخوان پر

ترکی کے زیتون کے تیل کے برآمدکنندگان نے یکم نومبر 2017 کو شروع ہونے والے برآمداتی سیزن کے پہلے 6 ماہ  میں جاپان کے لئے تقریباً 8.5 ملین ڈالر مالیت کے زیتون کے تیل کی برآمد کی

1004098
ترکی کا زیتون کا تیل 113 ممالک کے دسترخوان پر

ترکی کے زیتون کے تیل کے برآمدکنندگان نے یکم نومبر 2017 کو شروع ہونے والے برآمداتی سیزن کے پہلے 6 ماہ  میں جاپان کے لئے تقریباً 8.5 ملین ڈالر مالیت کے زیتون کے تیل کی برآمد کی۔

بحر ایجئین برآمداتی یونین EİB کے ملک بھر کے برآمداتی اعداد و شمار کے مطابق ترکی کے زیتون کے تیل کے برآمداتی سیزن کا آغاز یکم نومبر 2017 میں ہوا اور تب سے لے کر یکم مئی 2018 تک کے 6 ماہ کے عرصے میں 199 ملین 2 لاکھ 85 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں ہیں۔

ترکی کے زیتون کے تیل نے دنیا بھر میں 113 ممالک کے دسترخوان پر جگہ پائی اور ان میں سے 75 ملین 4 لاکھ 73 ہزار ڈالر  مالیت کی برآمدات کے ساتھ امریکہ پہلے نمبر پر رہا۔

امریکہ کے بعد 48 ملین 8 لاکھ 39 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ اسپین دوسرے اور 13 ملین 7 لاکھ 67 ہزار  ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ سعودی عرب تیسرے نمبر پر رہا۔

گذشتہ سیزن کے پہلے 6 ماہ کے دوران ترکی نے جاپان کو 1 ملین 3 لاکھ 63 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات کیں اور یہ اعداد و شمار موجودہ سیزن میں تقریباً 520 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ملین 4 لاکھ 48 ہزار ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں