ترکی کی شرح نموجی۔20 ممالک میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، صدر ایردوان

صدرِ ترکی نے ٹی آرٹی کی گزشتہ شب مختلف چینلز پر مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا

997899
ترکی کی شرح نموجی۔20 ممالک میں ہندوستان کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ جب وہ برسرِ اقتدار آئے تھے تو ترکی کی دفاعی صنعت کی ضروریات کے 20 فیصد کو قومی سطح پر پورا کیا جاتا تھا تو آج یہ شرح 65 فیصد تک جا پہنچی  ہے۔

صدرِ ترکی نے ٹی آرٹی کی گزشتہ شب مختلف چینلز پر مشترکہ نشریات میں ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی شرح نمو کا 7٫4 فیصد تک ہونا انتہائی اہم ہے،  ترکی ، جی۔20 ممالک میں  اس تناسب کے اعتبار سے ہندوستان کے بعد دوسرے جبکہ اوا ی سی ڈی ممالک کے درمیان اول نمبر پر  ہے۔

ترکی کے بیروزگاری کے اعتبار سے حالیہ دور میں کم ترین سطح پر آنے کی وضاحت کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ نوجوانوں میں بیروز گاری کی شرح میں قابل ذکر حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج  کے شامی علاقے عفرین میں شاخ زیتون آپریشن میں 4 ہزار 600 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا گیا ہے، اب عفرین کا کنٹرول  ترک فوج کے ہاتھ میں ہے۔

صدر نے واضح کیا کہ منبج روڈ میپ کی بدولت دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی/وائے پی جی کو علاقے سے مکمل طور پر  دور کر دیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں