"پی ایس اے" گروپ نے ایران میں موٹرسازی روکنے کا اعلان کر دیا

فرانسیسی موٹر ساز ادارے ’پی ایس اے‘ نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روک دی ہیں جس کا فیصلہ امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے

986094
"پی ایس اے" گروپ نے ایران میں  موٹرسازی روکنے کا اعلان کر دیا

فرانسیسی موٹر ساز ادارے ’پی ایس اے‘ نے ایران میں اپنی کاروباری سرگرمیاں روک دی ہیں۔

 پی ایس اے کے مطابق، یہ اقدام امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

 ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک مقامی کمپنی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 پی ایس اے کا کہنا ہے کہ  اس دوران کوشش کی جا رہی ہے کہ امریکہ سے کسی قسم کا استثنیٰ حاصل کر لیا جائے۔

یاد رہے کہ  پی ایس اے گروپ  ’پیژو‘ اور ’ستروئن‘  نامی گاڑیاں  تیار کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں