جی۔7 گروپ کے چھ ممالک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف متحد ہو گئے

امریکہ خارج گروپ کے دیگر 6 اراکین اور یورپی یونین کے نمائندے کو امریکہ کے تجارتی اقدامات  میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر  اندیشوں اور مایوسی کا سامنا ہے: بِل مورنیو

984605
جی۔7 گروپ کے چھ ممالک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف متحد ہو گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے درآمدی اسٹیل اور ایلومینیم  کے لئے نئی  کسٹم ڈیوٹی  لگانے کے خلاف جی۔7 ممالک نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دنیا کی 7 بڑی ترین اقتصادیات کے مالک ممالک پر مشتمل جی۔7 گروپ  کی کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا  سے منسلک شہر وسلر  میں 3 دن سے جاری وزرائے خزانہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر خزانہ بِل مورنیو کی زیر صدارت اجلاس میں مورنیو نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ امریکہ خارج گروپ کے دیگر 6 اراکین اور یورپی یونین کے نمائندے کو امریکہ کے تجارتی اقدامات  میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر  اندیشوں اور مایوسی کا سامنا ہے۔

مورنیو نے  اجلاس کے اجتماعی اختتامی اعلامیے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کے 6 رکن اور یورپی یونین   امریکہ کی نئی کسٹم پالیسی کے خلاف  متحد ہو گئے ہیں۔

بِل مورنیو نے واشنگٹن انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پالیسیوں کو اطلاق سے پہلے منسوخ کر دیا جائے۔

انہوں نے امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن سے بھی، 8 سے 9 جون کو کینیڈا میں متوقع جی۔7 سربراہی اجلاس  سے قبل، ان پیغامات کو صدر ٹرمپ تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں