ترکی ۔ یورپی یونین کسٹم یونین معاملات میں دوبارہ جان پڑ رہی ہے

زر مبادلہ کے نرخوں  میں اتار چڑھاؤ کے پیچھے ماکرو اکانومک  توازن  کے حوالے سے خدشات   پنہاں ہیں

979519
ترکی ۔ یورپی یونین کسٹم یونین معاملات میں دوبارہ جان پڑ رہی ہے

نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک   نے واضح کیا ہے کہ ترکی  کے یورپی یونین سے تعلقات میں جان پڑنی شروع ہو گئی ہے۔

شمشیک نے اکانومسٹ جریدے  کے زیر اہتمام امسال 27 ویں بار منعقدہ "اقتصادیات میں سال  کی کاروباری شخصیات 2018" ایوارڈ تقریب سے خطاب   میں ترک معیشت پر اپنے جائزے پیش کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  زر مبادلہ کے نرخوں  میں اتار چڑھاؤ کے پیچھے ماکرو اکانومک  توازن  کے حوالے سے خدشات   پنہاں ہیں۔

دراصل ترکی کے کئی طاقتور پہلو موجود ہیں   لیکن جب گلاس نصف بھرا ہوتا ہے تو  انسان خالی حصے پر توجہ مرکوز کر لیتا ہے۔ گاہے بگاہے رسک  کی صورتحال نرخوں میں تیزی آنے کا موجب بنتی ہے۔

جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک کی مالی پالیسی کمیٹی کی جانب سے لیے گئے فیصلوں کے اہم  ہونے پر زور دیتے ہوئے نائب و زیر اعظم نے بتایا کہ مالی  منڈی میں حالیہ ایام میں سختی لانے کا عمل چاہیے تاخیری سے ہی کیوں نہ ہو افراط ِ زر کو کنٹرول میں لینے اور کرنٹ خسارے  میں گراوٹ لانے میں معاون ثابت ہو گا لیکن مالی پالیسیوں کو    ماکرو احتیاطی تدابیر کوسہارا دینے کی ضرورت ہے۔

ترکی کے یورپی یونین سے تعمیری تعلقات    میں  جان  پڑنے کا بھی ذکر کرنے والے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ " مجھے یقین ہے کہ عمومی طور پر کسٹم یونین  کے معاملات کو انتخابات کے بعد اپ ڈیٹ کرنے کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی، کیونکہ یہ معاملہ دو طرفہ مفادات  پر مبنی ہے۔

 



متعللقہ خبریں