امریکہ: ایران پر مزید پابندیاں لگادیں گئیں،فضائی کمپنیاں متاثر ہونگی

امریکی  محکمہ خزانہ نے ایران کی فضائی کمپنیوں اور ان سے وابستہ کاروباری اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے

978663
امریکہ: ایران پر مزید پابندیاں لگادیں گئیں،فضائی کمپنیاں متاثر ہونگی

امریکی  محکمہ خزانہ نے ایران کی فضائی کمپنیوں اور ان سے وابستہ کاروباری اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محکمہ خزانہ نے دو فضائی کمپنیوں ماہان ائیر اور معراج ائیر سے وابستہ اداروں کے علاوہ 3 افراد پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹوین مونشین نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ محکمہ خزانہ نے جن سہولت کار اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں اور انھیں بلیک لسٹ قرار دیا ہے وہ ایران کی فضائی کمپنیوں ماہان ائیر ، کیسپین ائیر ، معراج ائیر اور پویا ائیر کو فاضل پرزہ جات اور خدمات مہیا کررہے تھے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ  وہ اس عمل کے ذریعے پاسداران انقلاب کی" القدس  قوت" کو سہولت مہیا کررہے تھے  اور ان کے ذریعے ایران، حزب اللہ سمیت اپنی حامی تنظیموں کو اسلحہ  ، جنگجو اور رقوم پہنچا رہا تھا اور اس طرح وہ سفاک اسد انتظامیہ  کے اقتدار  کے ہاتھ مضبوط کر رہا تھا۔

 یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ منگل کے روز پاسداران انقلاب سے وابستہ 5 ایرانیوں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں ۔

 



متعللقہ خبریں