"بحرین پر اللہ مہربان"تاریخ کے سب سے بڑے تیل کےذخائر دریافت،حکومت کی باچھیں کھل گئیں

خلیجی عرب   ریاست بحرین کی تاریخ میں تیل کے اب تک کے سب سے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں حتی گیس کے ذخائر پائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے

942619
"بحرین پر اللہ مہربان"تاریخ کے سب سے بڑے تیل کےذخائر دریافت،حکومت کی باچھیں کھل گئیں

خلیجی عرب   ریاست بحرین کی تاریخ میں تیل کے اب تک کے سب سے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

 بحرینی حکومت کے مطابق، ملک کے مغربی حصے میں 1932 کے بعد دریافت ہونے والے یہ سب سے بڑے ذخائر ہیں۔

قدرتی وسائل کی اعلی کمیٹی نے بتایا  کہ وہاں خام تیل کے ساتھ ساتھ قدرتی گیس کے بھی ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے اتحادی ملک بحرین کا انحصار خام تیل اور قدرتی گیس کی برآمدات پرہے  جس کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ انہی سے حاصل ہوتا ہے۔

 حالیہ چند  سالوں  میں خام تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے اس کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں