رینالٹ اور نیسان موٹرز کا ضم ہونے کا فیصلہ،موٹرسازی کے نئے دور کا آغاز
فرانسیسی موٹر ساز کمپنی رینالٹ اور جاپانی نیسان موٹرز آپس میں ضم ہو رہے ہیں
940076
فرانسیسی موٹر ساز کمپنی رینالٹ اور جاپانی نیسان موٹرز آپس میں ضم ہو رہے ہیں۔
دونوں کمپنیوں کے اعلی حکام نے اس مشترکہ فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اس سے ان کے کاروبار کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال رینالٹ ،نیسان اور مٹسوبیشی نے مشترکہ طو ر پر اپنی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 2016 کے مقابلے میں 6٫5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا تھا۔
گزشتہ سال اس گروپ نے مجموعی طور پر 10 ملین 6 لاکھ 8 ہزار 366 گاڑیاں فروخت کیں۔