ترکی کی شرح نمو اندازے سے زیادہ رہے گی، آئی ایم ایف

کئی ایک ممالک  کی توقع سے بڑھ کر بہتر کارکردگی،  سال 2018 اور 2019 کی شرح نمو کے تخمینوں میں اضافے کا  موجب بنی ہے

930993
ترکی کی شرح نمو اندازے سے زیادہ  رہے گی، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  نے  اعلان کیا ہے کہ ترکی کے حوالے سے سن 2018 اور 2019 کی  شرح نمو کو 4٫3 فیصد  تک بڑھا دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے  ارجنٹائنی دارالحکومت بیونوس  ایریز  میں 19 تا 20 مارچ کو  منعقد ہونے والے "جی۔20  وزراء   و سنٹرل  بینکوں کے اجلاس" سے قبل 'عالمی توقعات  اور پالیسیوں کی مشکلا ت' کے زیر  عنوان ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ  میں عالمی  شرح نمو کے  گزشتہ برس  کی دوسری  ششماہی  سے شروع ہوتے ہوئے  اہم سطح  پر بڑھنے  والی  سرمایہ کاری اور تجارت کی بدولت  سرعت  حاصل کرنے کا اشارہ کیا گیا ہے تو  اس بات کی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ  کئی ایک ممالک  کی توقع سے بڑھ کر بہتر کارکردگی،  سال 2018 اور 2019 کی شرح نمو کے تخمینوں میں اضافے کا  موجب بنی ہے۔

ادارے نے  ترکی کی شرح نمو کو   اس سے قبل کے اندازے سے   بڑھا دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں