انطالیہ سے 48 ممالک کو 80 ملین پھولوں کی شاخیں برآمد کی گئیں

8 مارچ  عالمی یومِ نسواں کی وجہ سے ترکی کے ضلع انطالیہ سے 48 ممالک کو 80 ملین پھولوں کی شاخیں برآمد کی گئیں

924761
انطالیہ سے 48 ممالک کو 80 ملین پھولوں کی شاخیں برآمد کی گئیں

8 مارچ  عالمی یومِ نسواں کی وجہ سے ترکی کے ضلع انطالیہ سے 48 ممالک کو 80 ملین پھولوں کی شاخیں برآمد کی گئی ہیں۔

وسطی اناطولیہ  کی آرائشی  نباتات  اور مصنوعات کی برآمداتی یونین  کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ عثمان بغدادلی اولو نے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ سرخ قرنفل  پھول فروخت ہوا اور اس کے بعد ترتیب سے جربیرا ڈیزی، گل داودی  اور سبز ڈالیوں کی فروخت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 8 مارچ عالمی یومِ نسواں کے موقع پر خاص طور پر یورپ سے بڑے پیمانے پر طلب موصول ہوئی۔

ہنڈی کی سطح پر گذشتہ سال  کے اسی دورانیے میں 6 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں لیکن رواں سال میں   برآمدات 11 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

عثمان بغدادلی اولو نے کہا کہ مقدار کی سطح پر بھی 60 فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا  گیا ہے اور سب سے زیادہ پھول ہالینڈ اور برطانیہ کو  برآمد کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں