ایران: مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ایران میں اقتصادی بحران کی وجہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی

879546
ایران: مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ایران میں اقتصادی بحران کی وجہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جمعرات کے دن سے لے کر اب تک ملک کے مغربی اور وسطی حصوں میں جاری مظاہروں میں جانی نقصان کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

حکومت نے مظاہروں کے پھیلاو کے سدباب  کے لئے سوشل میڈیا  کو بین کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مظاہروں میں بتدریج بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں