سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں کے خواہاں افراد یہ خبر پڑھیں

سعودی عرب  اورمتحدہ عرب امارات ٹيکس ميں چھوٹ دينے کے سبب ايک عرصے سے غير ملکی ملازمين کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہيں ليکن اب يہ سلسلہ ختم ہونے کو ہے

876762
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں کے خواہاں افراد یہ خبر پڑھیں

سعودی عرب  اورمتحدہ عرب امارات ٹيکس ميں چھوٹ دينے کے سبب ايک عرصے سے غير ملکی ملازمين کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہيں ليکن اب يہ سلسلہ ختم ہونے کو ہے۔

دونوں ممالک آئندہ سال  سے  اشیا   و خدمات پر پانچ فيصد ٹيکس لگانے والے ہيں۔

 يہ اقدام عالمی منڈی ميں تيل کی قيمتوں ميں کمی کی وجہ سے ملکی آمدنی گھٹنے کے سبب اٹھايا گيا ہے اور اس کا مقصد کچھ اضافی منافع حاصل کرنا ہے۔ ’ويليو ايڈڈ ٹيکس‘ يا VAT کھانے پينے کی اشياء، کپڑے، اليکٹرونک مصنوعات، گيسولين، فون، پانی، بجلی اور ہوٹل کی قيمتوں پر لاگو ہو گا۔

 مکانات کے کرائے، جائیداد،  ادويات، ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور اسکولوں کی ٹيوشن فيس جيسے اخراجات کو فی الحال ٹيکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

 متحدہ عرب امارات ميں البتہ تعليم کے شعبے ميں بھی ٹيکس متعارف کرايا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ميں متعارف کرائے جانے والے ٹيکس کا اگر يورپی رياستوں سے موازنہ کيا جائے، تو يہ شرح کافی کم ہے۔

 بيشتر يورپی ملکوں ميں VAT بيس فيصد ليا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں