فیڈ کے نائب سربراہ کے لئے مصر الاصل محمد العریان صدر ٹرمپ کے زیر غور

اسٹینلے فشر کی مستعفی ہونے سے خالی ہونے والی فیڈ کے نائب سربراہ کی سیٹ کو پُر کرنے کے لئے وائٹ ہاوس متحرک ہو گیا

847894
فیڈ کے نائب سربراہ کے لئے مصر الاصل محمد العریان صدر ٹرمپ کے زیر غور

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ آلیانز Allianz کے اکانومی مشیر اعلیٰ محمد العریان  کو مرکزی بینک  'Fed ' کا نائب سربراہ بنانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل  کی خبر کے مطابق اسٹینلے فشر کی مستعفی ہونے سے خالی ہونے والی فیڈ کے نائب سربراہ کی سیٹ کو پُر کرنے کے لئے وائٹ ہاوس متحرک ہو گیا ہے۔

خبر میں فیڈ  کے نائب سربراہ کے عہدے پر اقتصادیات اور مالیاتی پالیسی  کے موضوع پر کسی تجربہ کار شخص کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں صدر ٹرمپ جن ناموں پر غور کر رہے ہیں ان میں مصر الاصل کامیاب ماہرِ اقتصادیات محمد العریان    بھی شامل ہیں۔

منتخب ہونے کی صورت میں ، ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فیڈ  کی سربراہی کے لئے رواں مہینے کے اوائل میں امیدوار ظاہر کئے گئے گیوویرنر جیرومے پاول  کے بعد العریان   بینک کی اہم ترین دوسری شخصیت ہوں گے۔

انسٹھ سالہ محمد العریان  اس وقت بیمہ اور اثاثوں  کی کمپنی آلیانز  کے اقتصادی مشیر اعلیٰ  کے عہدے پر فائز ہیں اور اس سے قبل دنیا کی سب سے بڑی سرمائے کی کمپنی PIMCO اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF میں اعلیٰ سطح پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیڈ کے سابق نائب سربراہ  اسٹینلے فشر نے ماہِ ستمبر میں مستعفی ہونے  کے بارے میں بیان جاری کیا  اور 13 اکتوبر کو عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں