ڈی 8 اقتصادی و تعاون تنظیم کا 9 واں سربراہی اجلاس استنبول میں منعقد ہو رہا ہے

اجلاس میں ہم قابل تجدید ترقی سے متعلقہ موضوعات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر توانائی کے  موضوع پر تعاون سرفہرست ہے۔ ہم رکن ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت کو  فروغ دے سکتے ہیں: میولود چاوش اولو

830377
ڈی 8 اقتصادی و تعاون تنظیم کا 9 واں سربراہی اجلاس استنبول میں منعقد ہو رہا ہے

ڈی 8 اقتصادی و تعاون تنظیم کی طرف سے 9 واں سربراہی اجلاس استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کا مرکزی خیال "تعاون  کو بڑحا کر مواقع میں اضافہ کرنا ہے"۔

ڈی 8 ممالک دنیا کے تقریباً 15 فیصد  نوجوان آبادی ، قدرتی اور بشری وسائل کے مالک  ملک ہیں۔ ان ممالک کی خارجہ دنیا سے تجارت کا حجم تقریباً 1.5  ہے اور باہمی تعاون سے اس حجم میں مزید اضافے کا ہدف رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کی ٹرم چئیرمین  شپ  کو ترکی کی طرف سے انہوں نے  پاکستان سے وصول کیا  ہے۔

اجلاس کے اہداف کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم قابل تجدید ترقی سے متعلقہ موضوعات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر توانائی کے  موضوع پر تعاون سرفہرست ہے۔ ہم رکن ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت کو  فروغ دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی 8 سربراہی اجلاس ترکی کے سابقہ وزیر اعظم نجم الدین اربقان کی زیر قیادت ترکی، ایران، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مصر اور نائیجیریا کی طرف سے 15 جون 1997 میں قائم کیا گیا۔


ٹیگز: #ڈی 8

متعللقہ خبریں