پاکستان میں امن کے باعث ہی معیشت مضبوط ہوئی ہے : وزیر داخلہ احسن اقبال

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی پاکستانی اور جمہوری کارکن ہیں اور ہمارے بھی جذبات ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے ان کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے

827485
پاکستان میں امن کے باعث ہی معیشت مضبوط ہوئی ہے : وزیر داخلہ احسن اقبال

 ہمیں اپنی قوم اور  فوج  کا بے حد احترام کرتے ہیں  ۔ فوج   ملک و قوم کی بقا کے لیے اپنی جان بھی قربان کر نے سے دریغ نہیں کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی پاکستانی اور جمہوری کارکن ہیں اور ہمارے بھی جذبات ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے ان کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں ایک دوسرے سے کوئی اختلاف نہیں بلکہ ہم سب کا مقصد ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان ہے لہٰذا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان کی کشتی میں سوار ہیں ’جو دو نہیں بلکہ ایک ہی کشتی ہے‘ اور اس کشتی کو منزل پر پہنچانے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے باور کرایا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ترجمانپاک فوج  کے معیشت  سے متعلق بیان  پر ردِ عمل  میں کہنا تھا  کہ   پاکستان کی معیشت مستحکم ہے، غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی  معیشت  2013 کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ پر عمل ہو رہا ہے اور اب ہمیں آئی ایم ایف پروگرام پر جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔



متعللقہ خبریں