سنگاپوری سرمایہ داروں کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت

بند کمرے میں ہونے والی ملاقات میں ترک وزیر اعظم نے   سنگاپوری  کاروباری شخصیات کو  ترکی میں وسیع پیمانے کے سرمایہ کاری کے امکانات  سے آگاہی کرائی

794590
سنگاپوری سرمایہ داروں کو ترکی میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  سنگا پور میں 550 ارب ڈالر کےخطیر سرمائے کی مالک فرموں  کے ساتھ یکجا ہونے والے  اجلاس میں ترکی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وزارت عظمی کے ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   جناب وزیر اعظم نے  سنگاپور کے دورے کے آخری روز  اس ملک کی مایہ ناز کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات میں ترک وزیر اعظم نے   سنگاپوری  کاروباری شخصیات کو  ترکی میں وسیع پیمانے کے سرمایہ کاری کے امکانات  سے آگاہی کرائی ۔

اس دوران نائب وزراء   اعظم مہمت شمشیک اور  رجب آکداع، صنعت و ٹیکنالوجی امور کے وزیر فاروق اوزلو، وزیر اقتصادیات نہات  زیبک   چی  اور کسٹم و تجارتی امور کے وزیر بلند توفیک چی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

 



متعللقہ خبریں