ترکی، سنٹرل بینک کی سالانہ رپورٹ مثبت نتائج پر مبنی ہے
ترک شعبہ بینکاری، مضبوط سرمایہ ڈھانچے، فعال معیار اور رواں اثاثوں کی ڈھال کی بدولت خطرات کے خلاف مزاحمت کا حامل ہے
اعلان کیا گیا ہے کہ سنٹرل بینک کی تدابیر اور حوصلہ افزائی پیکیج کے اثرات کی بدولت اقتصادی پالیسیوں کے حوالے سے گراوٹ کے خطرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ترک سنٹرل بینک نے مئی 2017 کی مالی استحکام رپورٹ کو جاری کردیا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترک شعبہ بینکاری، مضبوط سرمایہ ڈھانچے، فعال معیار اور رواں اثاثوں کی ڈھال کی بدولت خطرات کے خلاف مزاحمت کا حامل ہے۔
مالی پالیسیوں اور قرضہ جات کی حوصلہ افزائی کی بدولت معاشی صورتحال میں بہتری آنے کا عمل امسال بھی جاری رہے گا۔
سنٹرل بینک کی جانب سے افراطِ زر میں اضافے کے رجحان کو محدود سطح تک رکھنے کے زیر مقصد ماہ جنوری سے ابتک طاقتور مالی کمر بندی پر عمل درآمد کرنے کی وضاحت کرنے والی رپورٹ کے مطابق اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شعبہ بینکاری کی فنانشیل اسٹیٹ منٹس بھی معقول سطح پر ہیں۔
متعللقہ خبریں
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی
ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مثبت" کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے