ایتھوپیا کی ریلوے لائنوں کی تعمیر ترک کر رہے ہیں

پروجیکٹ میں 10ریلوے اسٹیشن، 12 ٹنل ، 48 پُل اور 8 ٹرانسفارمروں کی تعمیر کی جائے گی اور اس میں 2 ہزار 400 ترکوں سمیت کُل 6 ہزار سے زائد افراد کام کر رہے ہیں

723038
ایتھوپیا کی ریلوے لائنوں کی تعمیر ترک کر رہے ہیں

ایتھوپیا کی ریلوے لائنوں کی تعمیر ترک کر رہے ہیں۔

ایتھوپیا میں تقریباً تین سال سے جاری ریلوے لائنوں کی تعمیر کا کام 2020 میں مکمل ہو جائے گا۔

پروجیکٹ آواش والدیہ اور گابایا شہروں کے درمیان کُل 391 کلو میٹر فاصلے پر مشتمل ہے۔

پروجیکٹ میں 10ریلوے اسٹیشن، 12 ٹنل ، 48 پُل اور 8 ٹرانسفارمروں کی تعمیر کی جائے گی۔

پروجیکٹ میں 2 ہزار 400 ترکوں سمیت کُل 6 ہزار سے زائد افراد کام کر رہے ہیں۔

270 کلو میٹر مسافت کے پہلے مرحلے میں منصوبے کا 80 فیصد حصہ مکمل کر لیا جائے گا اور   مختصر مدت میں دوسرے مرحلے کی تعمیر کا آغاز  کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترک فرمیں برّ اعظم افریقہ میں ایتھوپیا کے علاوہ الجزائر، سینیگال اور تنزانیہ میں بھی ریلوے لائنوں کی تعمیر  کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں