ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت بھرپور طریقے سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے: نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے مختصر ترین ممکنہ وقت میں  ملک سے بجلی کی  لوڈ شیڈنگ  کے  خاتمے  کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون سے پہلے آٹھ ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی

709920
ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت بھرپور طریقے سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے: نواز شریف

ملک میں جلد ہی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی۔ اس سلسلے میں  حکومت پوری سنجیدگی سے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیرکے روز اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت نے گزشتہ تین سال میں اس  مقصد  کے حصول کیلئے مسلسل کام کیا ہے اور اس معاملے کو اولین ترجیح دی ہے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے مختصر ترین ممکنہ وقت میں  ملک سے بجلی کی  لوڈ شیڈنگ  کے  خاتمے  کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون سے پہلے آٹھ ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس نے مستقبل میں بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر یہ مسئلہ حل  کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔
وزیراعظم نے بجلی کے منصوبوں کی  جلد تکمیل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے  کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سال کے آخر تک نظام میں مجموعی طور پر پانچ ہزار سات سو دس میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔
کمیٹی نے گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کیلئے مائع قدرتی گیسکے نئے کنکشن دینے کی منظوری دی۔



متعللقہ خبریں