ترکی کی ماہِ مارچ کی برآمدات ملکی تاریخ  میں ایک ریکارڈ ہیں۔ نہات زیبک چی

مارچ کے مہینے میں برآمدات  گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ 13.6 بلین ڈالر رہیں

703993
ترکی کی ماہِ مارچ کی برآمدات ملکی تاریخ  میں ایک ریکارڈ ہیں۔ نہات زیبک چی

ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے کہا ہے کہ ترکی کی ماہِ مارچ کی برآمدات ملکی تاریخ  میں ایک ریکارڈ ہیں۔

محکمہ شماریات  کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2012 سے لے کر اب تک کی قوی ترین فروخت کی گئی۔

مارچ کے مہینے میں برآمدات  گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد اضافے کے ساتھ 13.6 بلین ڈالر رہیں۔

تاہم 12 ماہ کی برآمدات 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 144.8  بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ترکی کی ایشیاء کے لئے برآمدات میں 44 فیصد، مشرق بعید کے لئے برآمدات میں  91 فیصد کی شرح سے جبکہ روس کے لئے برآمدات میں 45.3  فیصد اضافہ ہوا۔

ماہِ مارچ میں جن 5 ممالک  کے لئے برآمدات کی گئیں ان میں ترتیب سے جرمنی، برطانیہ، عراق، اٹلی  اور امریکہ شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں