شامی خواتین ترکی کی ملکی پیداوار میں ہاتھ بٹائیں، امینہ ایردوان

28 لاکھ شامی مہمانوں میں سے 13 لاکھ خواتین پر مشتمل ہے۔ ہمیں اس انسانی ہمدردی اور امداد کی دوڑ میں سر فہرست ہونے پر فخر ہے

677076
شامی خواتین  ترکی کی ملکی پیداوار میں ہاتھ بٹائیں، امینہ ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ  امینہ ایردوان نے  ترکی میں مقیم  شامی خواتین سے  ملکی پیداوار میں  حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

محترمہ  ایردوان نے  صدارتی کمپلیکس میں شامی خواتین  کو شرف ملاقات بخشا۔

ملک میں خانہ جنگی  کی بنا پر اپنے  گھر بار اور  وطن کو  ترک کرنے پر مجبور  ہونے والی  شامی   خواتین کے   جلد ا ز جلد اپنے  اپنے  گھروں کو لوٹنے   کے متمنی ہونے کو   اچھی طرح سمجھنے  کا ذکر کرنے والی  امینہ ایردوان  کا کہنا تھا کہ مجھے یقین  ہے کہ  وہ  دن   ضرور آئیں  گے۔

مختلف   پیشوں سے تعلق رکھنے والی  مہمان شامی خواتین کو  بیگم ایردوان نے  ترکی  کی  پناہ گزینوں  کے حوالے سے  سرگرمیوں کی یاد دہانی کراتے    ہوئے کہا کہ "28 لاکھ  شامی مہمانوں   میں  سے 13 لاکھ  خواتین پر مشتمل ہے۔ ہمیں  اس  انسانی ہمدردی اور امداد کی  دوڑ  میں   سر فہرست  ہونے   پر فخر ہے۔ "

انہوں نے شامی خواتین  سے  صدا  بند ہوتے ہوئے کہا کہ"آپ  زندگی  کی ڈور کو مضبوطی سے تھامیں ،  ہم آپ کی  خدمات  سے بھی استفادہ   کرنے کے خواہاں ہیں، ہماری سماجی  زندگی کو   ان خدمات سے تقویت بخشیں اور پیداواری     سرگرمیوں  میں  فعال طور پر  حصہ لیں۔ "



متعللقہ خبریں