پاکستان میں اقتصادی ترقی گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین شرح پر، خوشحالی کی جانب گامزن: وال سٹریٹ جرنل

وال سٹریٹ جرنل   نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ متوسط طبقہ سماجی استحکام سے بھرپور مستفید ہو رہا ہے۔ جریدے نے کہا گزشتہ چند سالوں  کے دوران عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ جبکہ غربت میں کمی واقع ہوئی ہے

663696
پاکستان میں اقتصادی ترقی گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین شرح پر، خوشحالی کی جانب گامزن: وال سٹریٹ جرنل

متحدہ امریکہ  کے معروف امریکی جریدےوال سٹریٹ جرنل  نے  پاکستان میں معاشی اصلاحا ت اور سلامتی کے استحکام کی تعریف کی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل   نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ متوسط طبقہ سماجی استحکام سے بھرپور مستفید ہو رہا ہے۔ جریدے نے کہا گزشتہ چند سالوں  کے دوران عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ جبکہ غربت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وال سٹریٹ نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین شرح پر ہے ۔ملک میں قوت خرید بڑھی ہے جبکہ غربت میں کمی آ رہی ہے۔ دہشتگردی میں خاطر خواہ کمی ہوئی جسکے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ برسر اقتدار مسلم لیگ ۔ن متوسط طبقے کی جماعت ہے جس کی بہتر پالیسیوں سے ملک میں جمہوریت کو استحکام ملا ہے۔
پاکستان تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور صارفین کی بہترین منڈی ہے۔جو کمپنیاں پہلے پاکستان کی طرف متوجہ نہیں تھیں اب وہ بھی متوجہ ہو رہی ہیں اورپاکستان اقتصادی سرگرمیوں کی انتہا پر پہنچنے والا ہے۔ جریدے میں واضح لکھا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھی ہے۔ چین بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
ڈچ ڈیری کمپنی نے پاکستان میں چار سو اکسٹھ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اسی طرح شنگھائی الیکٹرک کراچی الیکٹرک کمپنی میں ایک ارب اسی کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ترکی کی گھریلو الیکٹرک مصنوعات بنانیوالی کمپنی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ترکش الیکٹرک نے ڈاؤلنس میں دو سو اٹھاون ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ فرانس کی کاریں بنانیوالی کمپنی بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے میں دلچسپی لے رہی ہے۔
جریدہ لکھتا ہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سال چھیالیس فیصد بہتری آئی اور تیزی کا یہ رجحان جاری ہے۔



متعللقہ خبریں