CERN سے کام حاصل کرنے والی دوسری ترک فرک آلباقسان

ترک فرم' آلباقسان' اپنی رقیب فرموں کو پیچھے چھوڑ کر پروٹو ٹائپ مرحلے سے کامیابی سے گزر گئی

661188
CERN سے کام حاصل کرنے والی دوسری ترک فرک آلباقسان

کائنات  کے رازوں   اور پارٹیکل فزکس پر تحقیقات کی وجہ سے عالمی شہرت کی حامل یورپ جوہری تحقیقاتی تنظیم CERN سے کام حاصل کرنے والی دوسری ترک فرک آلباقسان  ہے ۔

ٹرکش یونین  آف چیمبر اینڈ ایکسچینج کموڈٹیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرکش یونین  آف چیمبر اینڈ ایکسچینج کموڈٹیز اور  CERN  صنعتی رابطہ آفس کی طرف سے سال 2016 میں 12 شہروں میں 19 پروگراموں کا انعقاد کر کے روزگار، انٹرن شپ اور کیرئیر کے مواقعوں کو فروغ دیا۔

آفس نے ایک ہزار سے زائد فالوئرز نیٹ ورک اور  صنعتی ڈیٹا بیس  کی 6 ہزار سے  زائد فرموں کے لئے CERN کے ٹینڈروں کا اعلان کیا۔

ٹینڈر میں شرکت کے لئے درخواست دینے والی 120 فرموں میں سے 27 سے CERN نے پرپوزل طلب کیا، پرپوزل میں پیش کئے گئے 12 منصوبوں کے جائزے کا عمل جاری ہے۔

ترک فرم' آلباقسان  '  اپنی رقیب فرموں کو پیچھے چھوڑ کر پروٹو ٹائپ مرحلے سے کامیابی سے گزر گئی ہے۔

آلباقسان فرم سال 1980 سے متعدد سیکٹروں میں کاپر بھرت اور خصوصی کانسی  کی مصنوعات  کی پیداوار دیتی  چلی آ رہی ہے اور CERN اور اس سے مشابہہ ہائی ٹیکنالوجی والے ٹھیکوں سے زیادہ سے زیادہ حصہ وصول کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں